گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھنے پر بیوی نے شوہر کے منہ پر تیزاب پھینک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں خاوند نے بیوی سے گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو اس نے شوہر کے چہرے پر تیزاب پھینک ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبو نامی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا۔ جیو نیوز کے مطابق ڈبو نامی شخص کا کہنا تھا کہ واقعہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب اس نے اپنی اہلیہ پونم سے گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی۔ڈبو کے مطابق ہمارا جھگڑا اسی بات پر شروع ہوا کہ وہ گھر دیر سے آئی تھی، لڑائی کرتے ہوئے پونم نے باتھ روم سے تیزاب اٹھایا اور اس کے منہ پر پھینک دیا۔رپورٹس کے مطابق ڈبو اسپتال میں زیر علاج ہے جس کا چہرہ بری طرح متاثرہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ پونم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Recent Posts

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

7 mins ago

حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر…

15 mins ago

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ…

30 mins ago

احمد علی بٹ کی سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ پر سخت تنقید

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے…

44 mins ago

میری پیدائش پرامی خوش نہیں ہوئی تھیں: اقرا عزیز

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ…

47 mins ago

پی ایس ایل 10 کاآئندہ بر س 8 اپریل سے 20 مئی تک انعقاد ، ونڈو تجویز کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو…

1 hour ago