اب مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ نہیں ہوں گے، پی سی بی نے نیا عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی سی بی نے مکی آرتھر کیلئے ہیڈ کوچ کی بجائے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کر ادیا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہوں گے۔اطلاعات ہیں کہ مکی آرتھر کا انگلش کانٹی ڈربی شائر سے 2025تک معاہدہ ہے جسے وہ چھوڑنا نہیں چاہتے۔

مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ بھی منسلک ہونے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مکی آرتھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے، تاہم وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی منتخب کردہ کوچنگ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اس سلسلے میں ذمے داریاں ادا کریں گے۔مکی آرتھر انگلش کانٹی ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے میں ہیں اور کانٹی سیزن جاری ہے، لہذا مکی آرتھر اپنی ذمے داریاں ادا کر نے کے بعد قمی ٹیم کو جوائن کریں گے۔اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں مکی آرتھر ہی قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں گے۔جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ)میں پیدا ہونے والے مکی آرتھر جنھوں نے 110 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، ماضی میں جنوبی افریقہ، آسڑیلیا اور سری لنکا کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔6مئی 2016ء کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے والے مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی، تاہم 2019 آئی سی سی ورلڈ کپ جہاں پاکستان ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیل سکی۔اس کے بعد احسان مانی نے چئیرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مکی آرتھر کو فارغ کر دیا تھا، اب مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے نجم سیٹھی کی مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت تقریبا طے ہو چکی ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago