ن لیگ کے سینیٹر نے بھی نئے الیکشن کے حق میں آواز بلند کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹ کے فورم پر نئے الیکشن کے حق میں آواز بلند کر دی۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سینیٹ اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی افراتفری پر خاموش نہ رہ سکے اور نئے انتخابات کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے کہ نیا الیکشن کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 43 سال ہو گئے ہم مسلسل حالت جنگ میں ہیں جبکہ کرسی کی جنگ پاکستان کو تباہ کر دے گی۔ضیاء نے بھی کہا تھا کہ الیکشن اس وقت ہوں گے جب نتائج مثبت ہوں گے۔اس وقت لوگ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔روایتی نالائقی نہیں چلے گی۔دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور کے پی میں انتخابی امیدواروں کو جلد فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات کے سلسلے جلد انتخابی امیدواروں کو فائنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان سے ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ڈویژنز کے کوآرڈی نیٹرز نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ تمام ڈویژن کے کوآرڈی نیٹرز سے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں وصول کرنے کا آغاز بھی ہو گیا ہے،عمران خان سے گزشتہ روز ویسٹ پنجاب ریجن کے پارلیمانی بورڈ نے ملاقات کی،فیصل آباد اور ساہیوال کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی ابتدائی فہرستوں سے آگاہ کیا گیا۔
آج سابق وزیراعظم سے نارتھ پنجاب کے کوآرڈی نیٹرز ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز عمران خان کریں گے،ابتدائی فہرستیں مرکزی پارلیمانی بورڈ میں پیش کی جائیں گی،مرکزی پارلیمانی بورڈ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر حتمی فیصلہ کرے گا۔

Recent Posts

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

2 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

20 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

23 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

33 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین…

40 mins ago

بلوچستان کو گیس اور بجلی نہیں دی جارہی، بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا، بی این پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر…

47 mins ago