آصف علی زر داری پر الزام، شیخ رشید کا جواب مسترد، اسلام آباد پولیس نےذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس نے سابق صدر آصف زرداری پر الزامات کے معاملے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا جواب مسترد کرتے ہوئے بدھ کی شام تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پولیس حکام کے مطابق وفاقی پولیس شیخ رشید کو

ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرے گی۔پولیس حکام کے مطابق وکیل کے ذریعے جواب قابل قبول نہیں ہے، شیخ رشید سابق صدر پر عائد کیے گئے الزام کا ثبوت پیش کریں۔ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کیلئے (آج) بدھ کی شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہونے کا آخری موقع ہے۔ترجمان نے کہا کہ شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ شیخ رشید پیش ہو کر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے وکیل کے ذریعے جمع کروائے گئے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا از خود کوئی الزام نہیں لگایا، عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس اس معاملے کے کوئی شواہد نہیں، نہ میرا کوئی تعلق ہے، میرے خلاف دی گئی درخواست سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ درخواست گزار نے اپنی شناخت غلط ظاہر کی، جعلی شناختی کارڈ نمبر لکھا ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

2 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago