شیخ رشید نے پولیس میں طلبی چیلنج کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ شیخ رشید احمد نے پولیس کے طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔شیخ رشید پٹیشن فائل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے بائیو میٹرک کرایا اور تھانہ آب پارہ کی جانب سے طلبی چیلنج کر دی۔
انہوں نے تھانہ آبپارہ کا نوٹس غیر قانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔شیخ رشید نے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور انتظار حسین پنجوتھہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں۔
درخواست میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایف آئی آر سے پہلے اس طرح کے نوٹس کا اختیار نہیں، پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کیا۔شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
شیخ رشید نے درخواست میں مدعی، ایس ایچ او اور آئی جی کو فریق بنایا ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے عمران خان کو قتل کرانے کا الزام آصف زرداری پر عائد کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگانے پر شیخ رشید کو آج طلب کیا گیا تھا۔

Recent Posts

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20…

5 mins ago

شادی کی تقریب میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، دلہا سمیت 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق…

5 mins ago

پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ )اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین…

16 mins ago

کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ ٹرانسپورٹ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔…

23 mins ago

سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت اپنی والدہ کی 43ویں برسی…

31 mins ago

9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے…

37 mins ago