گورنر پنجاب کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط


لاہور (قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔گورنر نے پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو بھی خط لکھا۔گورنر پنجاب نے الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی۔
خط میں کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے، الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے۔
گورنر پنجاب کے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔