لیور پول کی جان مورس یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق منقہ کا خالص جوس روزانہ غذا میں شامل کرنے سے جتنی چربی چار ہفتوں کی روزانہ ورزش سے جلتی ہے اتنی ہی اس پھل کے استعمال سے پگھلتی ہے . اگر ایک ہفتے تک مسلسل دن میں دو بار منقہ کھایا جائے تو یہ چربی پگھلانے کے عمل کو بڑھا دیتی ہیں جو کہ ایک ہفتے میں ستائیس فیصد تک چربی جلاتے ہیں جبکہ تحقیق میں شامل ایک شخص کے چربی پگھلنے کی شرح پچپن فیصد تک تھی . محققین کے مطابق منقہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ورزش کے دوران خون کی روانی کو بڑھا کر چربی گھلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں کروڑوں افراد درمیانی عمر میں پہنچ کر موٹاپے یا توند نکلنے کے مسئلے کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن بغیر ورزش کے جسمانی چربی کم کرنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے .
اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد روزانہ منقہ کا کسی بھی شکل میں استعمال کرتے ہیں وہ ایک مہینے کی ورزش کے بعد چربی پگھلا سکتے ہیں .
متعلقہ خبریں