دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،حکومت دہشت گردی کیخلاف تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔امید ہے آل پارٹیز کانفرنس میں وہ بھی آئیں گے جو میرے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پشاور ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جنوری کو پشاور دھماکے میں شہادتیں ہوئیں،پشاور میں اجلاس بلانے کا مقصد ہی لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے،قوم سوال کررہی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟پشاور واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمزوری کہاں تھی؟ پشاور دھماکے کے بعد بے جا تنقید اور الزامات لگائے گئے جس کی مذمت کرتے ہیں،یہ کہنا کہ پشاور واقعہ ڈرون حملے سے ہوا یہ نامناسب تھا،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اختلافات بھلا کر ہم نے مل کر قوم کو یکجا کرنا ہے،حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے گی،وفاق،صوبے،سیاسی جماعتیں اور سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں،وقت کی ضرورت ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر اس کی اونر شپ لیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہربار طعنہ ملتا ہے کہ وفاق ساتھ نہیں دے رہا،2 010سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں،خیبرپختونخواکو دی گئی 417 ارب کی رقم کی ایک چوتھائی بھی خرچ ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے،دہشت گردی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو آل پارٹیز کانفرنس ہو گی،جو میرے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے ہم نے ان کو بھی دعوت دی،امید ہے کہ آگے سے نفی میں جواب نہیں آئے گا۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب مجھے خط لکھتے تھے تو میرا نام نہیں لکھتے تھے،میں نے جب خط کا جواب دیا انکا نام لکھا اور دستخط کیے۔

Recent Posts

محمد عامر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئندہ…

6 mins ago

بھارت میں 52 فیصد نشستوں پر انتخابات مکمل، بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتخابات کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی 543 سیٹوں پر…

8 mins ago

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان میں مذاکرات کامیاب، روٹی اور نان کتنے میں ملے گا؟ جانئے

لاہور(قدرت روزنامہ ) ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد…

20 mins ago

چمن: ویزا قوانین کےخلاف احتجاج کرنے والوں کی ایف سی سے جھڑپ، ایک شخص ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر کراسنگ چمن پر نئے ویزا قوانین…

21 mins ago

آئرلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ )آئرلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر…

23 mins ago

ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے، اسد قیصر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے 9…

29 mins ago