عمران خان نے بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی، مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، عمران خان نے بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی۔لاہور میں مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا۔
مریم نواز نے کہا کہ قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) شرافت، برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں اور معاشرے میں تحمل، اخلاق اور بھائی چارے کے جذبے ابھاریں۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر فخر ہے کہ آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گندگی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا، سائبر اسپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں۔مریم نواز نے نوجوانوں کو کیو آر کوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی۔

Recent Posts

پنجاب حکومت کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کر سکی

پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کر سکی۔ذرائع…

3 mins ago

متھیرا نے سلمان خان کیساتھ تصویر نہ لینے کی وجہ بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بالی…

13 mins ago

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے کوئی…

16 mins ago

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات

دبئی(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق گورنر…

23 mins ago

زیارت کی تاریخی قائدِ اعظم پبلک لائبریری بحال

زیارت (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع زیارت کی تاریخی قائدِاعظم پبلک لائبریری کو بحال کر دیا…

32 mins ago

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والی خاتون کا کیس حل ہو…

41 mins ago