شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر تبلیغی جماعت کے ساتھ سفر کے دوران ایک مسجد میں نمازیوں کو نماز کی اہمیت کے بارے میں بتا رہے ہیں ۔
سابق فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ نماز مسجد میں ہے، اب اگر تم مسجد میں ہی نہیں آئو گے تو اللہ کو کیسے پہچانو گے؟، ہم سب اللہ کو جانتے تو ہیں اور میری طرح مانتے بھی ہیں لیکن پہچانتے نہیں ہیں ، پہچاننے کی جو محنت ہے اس پر کام کرنا ہے، وہ کام یہ ہے کہ آپ اللہ اور اس کے نبی کریم ﷺ کے دین میں داخل ہوں اور اس کی سنتوں کو سمجھیں اور ان کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلیں، یہ پاکیزگی والے راستے ہیں، جسم تو صاف کرلیا، آنکھ کون صاف کرے گا، زبان کو کون روکے گا؟، کان سے کون روگے گا؟، اس چیز کی محنت کے لیے اس جماعت کا یہ کام ہے کہ اللہ کو سمجھنا کیسے ہے اور اس کی جانب آنا کیسے ہے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انہیں جماعت نہیں مانتا بلکہ اللہ والے مانتا ہوں، یہ صرف یہی کہتے ہیں کہ نماز کے لیے آجائو۔ سابق پیسر نے مزید کیا کہا ملاحظہ کریں۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

42 mins ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

49 mins ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

1 hour ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

1 hour ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

2 hours ago