کوئٹہ ؛ سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن ‘ 11 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے آپریشن کے دوران 11 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں آپریشن کیا جہان فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، جن کے بارے میں سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، جن کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا اور دہشت گردوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری طرف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، دھرم پورہ سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ، ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کا ہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا ، جن کے قبضے سے آئی ای ڈی ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔

چند روز قبل بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کراچی شیرشاہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، مبینہ دہشت گردوں سے 2 دستی بم، ملک دشمن لڑیچر پر مبنی سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں، مبینہ دہشت گرد سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ذہن سازی میں بھی ملوث ہیں۔ ملزموں نے ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ، مبینہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی ریکی بھی کررہے تھے، مبینہ دہشت گردوں کو حساس ادارے کی مدد سے پکڑا گیا۔
اسی طرح لاہور میں بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنائی تھی، سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ان دہشتگردوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

8 mins ago

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

14 mins ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

6 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

6 hours ago