بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اداکارہ شروتی ہاسن اور ڈوڈل آرٹسٹ و مصور سنتانو ہزاریکا چار سال سے تعلق میں تھے اور خبریں آ رہی تھیں کہ دونوں جلد شادی کرنے جا رہے ہیں تاہم اچانک ان کے بریک اپ کی خبر نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔
شروتی اور سنتانو نے بریک اپ کے بعد ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ’ان فالو‘بھی کر دیا ہے۔ دونوں کی طرف سے ہی تعلق کے خاتمے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے جب اس حوالے سے شروتی سے رابطہ کیا تو انہوں اپنی نجی زندگی پر کوئی بھی بات کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتانو کی شادی میں عدم دلچسپی دونوں کے بریک اپ کی وجہ بنی۔ ذرائع نے بتایا کہ شروتی ہاسن اب شادی کرنا چاہتی تھیں تاہم سنتانو شادی پر تیار نہ تھے، جس پر دونوں نے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Recent Posts

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

8 mins ago

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد، عمر چیمہ کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف…

9 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

30 mins ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

39 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

42 mins ago

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

50 mins ago