طلبا ہو جائیں تیار۔۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کب۔۔؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طلبا کے لئے اہم خبر سامنے آ گئی،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور، تعلیمی بورڈز 30 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی فیصلے پر مبنی مراسلہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کرے گی۔ بورڈز حکام نے پیپرز مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو ڈیڈ لائن سونپ دی۔ دوسری جانب یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی تاریخ میں اضافہ کردیا گیا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹی اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ کی تاریخ یکم ستمبر تک بڑھا دی، بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے امیدوار انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔