لہسن کا باقاعدگی سے استعمال ، فائدے ہزار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحت کے حوالے سے ذائقے میں تیز اور سخت بو والے لہسن کے بے شمار فوائد سامنے آئے ہیں، لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے۔

لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے۔

طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید علاج ہے۔

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال کئی بیماریوں بشمول کھانسی، بلڈ پریشر اور دل کے مسائل سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

27 2 1 300x169

پیٹ کی چربی گھلانے اور وزن کم کرنے کے لیے نہار منہ لہسن کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جس کے بے شمار فوائد مجموعی صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔

جن افراد کو ایکنی، کیل مہاسے اور وائٹ، بلیک ہیڈز کی شکایت ہو نہار منہ لہسن کا استعمال اُن افراد کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔

لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال بلند فشار خون اور ہائپر ٹینشن کوکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔