عمران خان کو عدالتوں میں جانے پر کوئی اعتراض نہیں،اسد عمر


لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کہہ رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،ہمیں انتظار ہے کہ رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف پر غداری کا پرچہ کب کٹوائیں گے . اکتوبر میں الیکشن کمیشن کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا،احتجاج پر 21 اکتوبر کو دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے اور عمران خان پر بھی دہشت گردی کا پرچہ کاٹ دیا گیا .


تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتوں میں جانے پر کوئی اعتراض نہیں،ڈاکٹرز کی ہدایت کی وجہ سے سابق وزیراعظم عدالتوں میں نہیں جا رہے . عمران خان لاہور ہائیکورٹ جانے کو بھی تیار ہیں،سکیورٹی کلیئرنس کے باعث عدالت کا جانے کا فیصلہ کیا،عمران خان دھکم پیل برداشت نہیں کر سکتے،دہشت گردی کا پرچہ ایک ایسے واقعہ پر کاٹا گیا جس میں عمران خان خود موجود نہیں تھے .
اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے منظم مہم چلائی جا رہی ہے،انہیں عدلیہ راستے میں دیوار نظر آتی ہے اس لیے حملے کیے جا رہے ہیں . امید ہے کہ سب کو برابری کی سطح پر ٹریٹ کیا جائے گا اور جج صاحبان نوٹس لیکر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے . وزیر دفاع خواجہ آصف بیان دے رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،ہمیں انتظار ہے کہ رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف پر غداری کا پرچہ کب کٹوائیں گے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا جا رہا ہے .
شبلی فراز نے کہا کہ احاطہ عدالت میں پہنچنے کے لیے عمران خان کی گاڑی کو اجازت نہیں دی گئی،عمران خان عدالت جانے کے لیے تیار ہیں . لاہو رہائیکورٹ سے استدعا ہے درخواست منظور کی جائے،عمران خان پر حملے کا خدشہ ہے،اور سابق وزیراعظم حملے سے پہلے 25 پیشیاں بھگت چکے ہیں . یاد رہے کہ عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد کر دی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا .

. .

متعلقہ خبریں