احسن اکثر مجھ میں اور اپنی اہلیہ منال میں فرق نہیں کر پاتا: ایمن خان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی معروف جڑواں بہنوں کی جوڑی ایمن خان اور منال خان، دونوں کے شوہر اپنی اہلیہ کی شکلیں ایک جیسی ہونے کے باعث اکثر انہیں پہچاننے میں غلطی کردیتے ہیں۔اس بات کا انکشاف ایمن خان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس کے پروگرام ‘دی مرزا ملک شو’ میں کیا۔
میزبان ثانیہ مرزا نے منیب بٹ سے سوال کیا کہ ‘یہ انتہائی سنجیدہ سوال ہے کہ آپ ایمن اور منال دونوں میں کتنی بار کنفیوز ہوجاتے ہیں؟’جواب میں ایمن نے کہا کہ یہ بہت بار ہوچکے ہیں، شروع شروع میں بہت ہوتے تھے اور اب بھی اکثر ہی ہم دونوں میں فرق نہیں کر پاتے لیکن منال کے شوہر زیادہ کنفیوز ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ ابھی فیملی میں نئے ہیں، اس لیے انہیں پتا نہیں چلتا۔
منیب بٹ نے جواب میں کہا کہ میں بالکل کنفیوز نہیں ہوتا، مجھے پتا ہوتا ہے کہ میری بیوی کون سی ہے، شروع شروع میں کافی ہوجاتا تھا۔ایمن خان نے مزید کہا کہ ہم دونوں کی آوازیں بھی بہت ملتی ہیں، اکثر ہم ایک دوسرے کی جگہ فون پر بات کرلیتے ہیں، یہاں تک کہ میں اور منال دونوں فیس آئی ڈی سے ایک دوسرے کا آئی فون بھی ان لاک کردیتے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

9 mins ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

20 mins ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

26 mins ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

2 hours ago

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

2 hours ago