فی الحال شادی کا ارادہ نہیں، صرف پیسے کماکر جمع کرنے پر توجہ مرکوز ہے، شہناز گل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، ساری توجہ صرف پیسے کمانے اور اسے مستقبل کےلیے محفوظ کرنے پر مرکوز ہے۔مشرقی پنجاب کے چندی گڑھ شہر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ شہناز نے ان خیالات کا اظہار اپنے شو ’دیسی وائب‘ پر مہمان بھوون بام سے گفتگو کے دوران کیا۔
شہناز سے بھوون نے پوچھا تھا کہ ان کا اس وقت شادی کا کوئی منصوبہ ہے، تو شہناز نے کہا کہ فی الحال تو شادی نہیں کرنا ہے، بلکہ زندگی میں آگے جانا ہے اور بہت سارے کام کرنا ہے۔ 2015 میں ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کرنے والی اور 2017 میں پنجابی فلم ’ست شری اکال انگلینڈ‘ سے اپنا فلمی ڈیبیو کرنے والی پرکشش اداکارہ نے کہا میں پیسے بچا کر اسے محفوظ کرنا چاہتی ہوں اور سب کو ایسا کرنا چاہیے۔
بگ باس سیزن 13 میں شامل ہونے کی وجہ سے بھارت بھر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے لوگ پیسے ضائع کرتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتی۔
شہناز نے بتایا کہ میں نے ایک گھر بھی خرید لیا ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے مہمان بھوون کو اپنے گھر آنے کی بھی دعوت دی۔یاد رہے کہ 2021 میں شہناز نے دلجیت دوسانچ کے ساتھ حوصلہ رکھ میں کام کیا اور اب وہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں جو کہ شہناز کا بالی ووڈ ڈیبیو بھی ہوگا۔

Recent Posts

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

9 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین…

15 mins ago

بلوچستان کو گیس اور بجلی نہیں دی جارہی، بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا، بی این پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر…

22 mins ago

کارکنوں اور اتحادیوں سے ملکر صوبے کی خدمت کریں گے، نامزد گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے پر مسلم…

27 mins ago

حامد میر کو جان لیوا دھمکیاں مظلوموں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ پر…

45 mins ago

بلوچستان میں سرحدی تجارت کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جام کمال خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی…

55 mins ago