وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ذرائع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل جانے والے اعلیٰ سطح کے وفد سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ملاقات میں ایپکس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی۔