فواد چوہدری صرف باتوں کی حد تک انقلابی ہیں، طلال چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صرف باتوں کی حد تک انقلابی ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں طلال چوہدری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کے خلاف مذموم مہم چلاتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری صرف باتوں کی حد تک انقلابی ہیں، آئین کو مقدم سمجھنے والے لوگ ہی احترام کے لائق ہوتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ووٹ صرف عوامی خدمت کرنے والوں کو ہی ملتا ہے، جیل بھرو تحریک والے گرفتاریوں سے بھاگتے پھر رہے ہیں۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ لیڈر نواز شریف جیسا ہونا چاہیے، جس نے کبھی پارٹی کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا۔