شیخ رشید سسرال جانے کے بجائے پتلی گلی سے بھاگ گئے، منظور وسان


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک فلاپ تحریک بن چکی ہے۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہو پائے گی، عمران خان اور شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدسسرال جانے کے بجائے گاڑی میں بیٹھ کر پتلی گلی سے بھاگ گئے، عمران خان عدالتوں سے ضمانت لے کر ٹانگ پر جعلی پلستر لگوا کر چھپ کر بیٹھا ہے۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جن مقاصد کے لیے تحریک شروع کی کامیاب نہیں ہوں گے، اس تحریک میں چند کارکنوں کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن رہنماؤں نے گرفتاریاں دیں وہ ضمانتوں کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔

Recent Posts

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

1 min ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

1 min ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

17 mins ago

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

24 mins ago

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

36 mins ago

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ…

39 mins ago