نيب نے عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا


لاہور(قدرت روزنامہ) نيب نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، جائیداديں بنانے کے الزام میں عثمان بزدار اور ان کی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق نيب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونيو کو مراسلہ جاری کردیا جس میں 28 فروری تک نيب لاہور کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے .



مراسلے کے مطابق عثمان بزدار کے خاندان کے دس افراد کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، عثمان بزدار کے تمام فیملی ممبران کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ عثمان بزدار یا فیملی کے نام پر پراپرٹی، زمین، تحائف اور وراثتی جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں