‘سرفراز بطورکپتان چیختا بہت تھا’، یاسر شاہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہےکہ بطور کپتان سرفراز احمد بہت شور کرتے تھے۔جیونیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ کے دوران ایک مہمان نے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ سے سوال کیا کہ آپ بطور کھلاڑی سرفراز احمد اور بابر اعظم دونوں کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں ، آپ کے خیال میں کس کی کپتانی زیادہ بہتر ہے؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)


مہمان کے سوال کے جواب پر یاسر شاہ نے بتایا کہ میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی ہے اس دوران میں سرفراز، مصباح اور بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں، محمد حفیظ کی کپتانی میں انٹرنیشنل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی ہے۔
یاسر شاہ کے مطابق ہر کپتان کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے، سرفراز بطور کپتان چیختا بہت تھا جب کہ مصباح الحق بہت کُول نیچر کے ہیں وہ بطور کپتان کسی کو کچھ نہیں کہتے تھے اس کے بجائے وہ صرف کھلاڑیوں کو اپنا پلان دیتے تھے۔
موجود ہ کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم شور نہیں کرتا لیکن بابرکپتان کے طور پر جارحانہ ہے کیوں کہ ہرکپتان کا انداز مختلف ہوتا ہے۔