غریب ڈیفالٹ ہوگیا، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے: شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں 42 فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا 18 گاڑیوں کا شہانہ سکیورٹی سکوارڈ بڑھ گیا، غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرے گی تو ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام آئے گا، 90 روز میں انتخابات آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کر لے انتخاب، احتساب یاعذاب میں جانا ہے، دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جا رہا ہے، اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچا سکتا ہے، حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے 1997 کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔

Recent Posts

بالی ووڈ کے تینوں خانز پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے، عامر خان کی تصدیق

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار…

11 mins ago

سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ…

25 mins ago

کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کرگئی جس کے بعد مودی سرکار کینیڈین…

45 mins ago

کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے کنارے…

51 mins ago

جیل منتقلی کا معاملہ، اسٹیٹ کونسل نے بشریٰ بی بی سے ڈیل کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسٹیٹ کونسل نے سابق وزیراعظم عمران خان…

53 mins ago

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے

لاہور(قدرت روزنامہ) حكومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردیے جن میں 7 لاہور…

60 mins ago