عدالت کا شہباز گل کیخلاف درج مقدمہ فوری خارج کرنے کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نےمرکزی رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کیخلاف درج مقدمے کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کے خلاف پسنی میں درج ایف آئی آر کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت تربت بینچ کے جسٹس سردار گل حسن ترین نے کی۔شہباز گل کے کیس کی پیروی آئی ایل ایف کے اقبال شاہ ایڈوکیٹ اور شمس رند ایڈوکیٹ نے کی۔سماعت کے دوران عدالت میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء قاسم سوری اور منیر بلوچ کے علاوہ انصاف لائرز فورم کے وکلاء اور پی ٹی آئی کے دیگر صوبائی رہنماء بھی موجود تھے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم تربت بینچ کے جسٹس سردار گل حسن ترین نے سنایا۔یاد رہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف تقریر کرنے کا الزام ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان محب وطن ہے، گرفتار رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر سپریم کورٹ کے 2 ججوں کی توہین کی جارہی ہے۔شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم صفدر اگر ریاست کی شہزادی ہیں تو اعلان کردیا جائے، جن دو ججوں پر تنقید کی جارہی ہے اچھے فیصلے کرنے والے لوگ ہیں، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،
اگر کسی جج سے شکایت ہے تو آئینی طریقہ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جام پور کے الیکشن میں عوام نے حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے، جن کارکنوں نے قربانیاں دیں ہیں ان کو آگے لایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نے آئین کا دفاع کیا، جب ضرورت پڑی تو قاسم سوری گرفتاری دیں گے، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی مرکزی لیڈر شپ ہے، انہوں نے گرفتاریاں دیں ہیں، گرفتاری مرحلہ وار دی جارہی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست…

6 mins ago

ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ریلیز کردی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز…

14 mins ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے، بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

22 mins ago

نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل…

25 mins ago

’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل…

35 mins ago

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

45 mins ago