چاہتا ہوں بابر میچ ختم کرنے والا کھلاڑی بنے، شاہد آفریدی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے میچ ختم کرنے والے کے طور پر اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میں چاہتا ہوں وہ میچ ختم کرنے والا بنے۔ایک نجی چینل پر پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ایک سائیڈ پر کھڑے ہو کر اپنے ساتھ دوسروں کو کھلا سکتے تھے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اپنی اننگ کو بنانے میں وقت لیتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئی شک نہیں بابر پاکستان کی پہچان اور بہترین کھلاڑی ہے لیکن ایک بات جو اسے روکتی ہے کوہلی اور اے بھی ڈی ولیئرز والے رینک میں جانے سے وہ فنشنگ ہے۔
شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ میچ ختم نہ کرنے والی چیز بابر اعظم کی کلاس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago