شادی کے بعد بس روم میں رہنے لگا ہوں، کھانا بیگم کے ساتھ کھاتا ہوں ، دوست طعنے مارتے ہیں، شاداب خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بس روم میں رہنے لگا ہوں اور کھانا بیگم کے ساتھ کھاتا ہوں ۔نجی میڈیا سے ویڈیو کال گفتگو کے دوران شاداب نے بتایا کہ میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، میری کراچی میں شوٹ تھی

اور اس کے بعد اسی رات بگ بیش لیگ کیلئے میری رات دو بجے کی فلائٹ تھی، میری انگلی کا ایشو تھا جس کیلئے کروائے گئے ایکسرے کی رپورٹ بھی اسی شام کو آنی تھی، اس شام جب میری رپورٹ آئی تو ڈاکٹڑ نے مجھے جانے سے منع کردیا، جس کے بعد میں اگلے روز 6 سے 7 بجے کے درمیان گھر پہنچ گیا وہاں پہنچا تو 8بجے میری منگنی ہوگئی اور اس کے اگلے روز ہی نکاح ہوگیا۔شادی کے بعد آنے والی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ روٹی گینگ بنایا ہوا تھا تاہم اب بیگم آگئی ہے تو بیگم کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں، کنوارے دوست طعنے مارتے ہیں کہ بیگم کے ساتھ زیادہ رہتا ہوں کیوں کہ شادی شدہ دوست سمجھتے ہیں ان پر گزر چکی ہے، شادی کو عرصہ ہی کم ہوا ہے فی الحال کوئی تبدیلی نہیں آئی بس اب کمرے میں زیادہ رہنے لگا ہوں۔حارث رئوف کی سلامی والے لفافے پر بات کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے کہاکہ حارث رف نے میری شادی پر انویسٹمنٹ کی ہے تاہم اب اس کی شادی ہونی ہے اور وہ اپنی شادی پر اس انویسمنٹ کا دگنا وصول کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ شاداب خان سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Recent Posts

جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا ہے ،طلبا کے مطابق یونیورسٹی…

52 mins ago

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

2 hours ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

2 hours ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

2 hours ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

2 hours ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

2 hours ago