بابر کوہِ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے، شاداب کا کپتان پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بابراعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بابر کوہِ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے . ایک انٹرویومیں شاداب خان نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹر پر تنقید کرنا ناانصافی ہے،میرے خیال میں ہم ایسے ہیرے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں .

شاداب نے کہا کہ پاکستان کو بابر کی صورت میں ایک شاندار ہیرا ملا ہے، وہ (بابر)کوہِ نور سے بھی زیادہ بڑا اور قیمتی ہیرا ہے . نائب کپتان نے کہاکہ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دبا ڈال رہے ہیں، آخر کار وہ انسان ہے، ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے جس طرح دنیا اس کا احترام کرتی ہے . انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے جب لوگ اس پر بطور کپتان یا لیڈر شک کرتے ہیں، لوگوں کو اس کی عزت کرنی چاہیے جیسے ہم ٹیم میں عزت کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں