اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر اپنی سبکی کروائی، فواد چوہدری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر اپنی سبکی کروائی۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر خود اپنی اور حکومت کی سبکی کروائی، اس سے پہلے وزیر قانون کو اس وقت گھر جانا پڑا جب انہوں نے ”یہ جو دہشت گری ہے اس کے پیچھے وردی ہے“ کے نعرے لگوائے، اس بار حکومت کو لاء منسٹر اور اٹارنی جنرل کو نااہلی اور بددیانتی پر گھر بھیجنا چاہیئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے، ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی بجلی مہنگی ہے ، اس کے اُوپر ہر یونٹ پر 3 اعشاریہ 23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں، یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔
اٹارنی جنرل اوروزیر قانون نے غلط رائے دے کر خود اپنی اور حکومت کی سبکی کروائ، اس سے پہلے وزیر قانون کو اس وقت گھر جانا پڑا جب انھوں نے “یہ جو دھشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” کہ نعرے لگوائے اس بار حکومت کو لاء منسٹر اور اٹارنی جنرل کو نا اھلی اور بددیانتی پر گھر بھیجنا چاہئیے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 2, 2023