افغانستان؛ بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک


کابل(قدرت روزنامہ) افغانستان کے صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تین نا معلوم دہشت گرد ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ ،کمال،شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اہم کمانڈرز کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دو ڑ گئی ہے اور ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستانی وفد کی افغانستان آمد کے بعد سے ٹی ٹی پی کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشت گردوں میں سینئر لیڈر شپ کے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے۔ یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی Intelligence ingress کا ایک واضح نشان ہے۔ذرائع کے مطابق ایک اور واقعے میں ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم حراسانی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

5 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

5 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

6 hours ago