امپورٹڈ حکومت نے محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیجا، عمران خان کا امجد شعیب کی وائرل تصویر پر ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے
۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو اس طرح دیکھ کر بطور پاکستانی مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے، امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔