فن و ثقافت شوبز

لوگوں کو یقین نہیں آتا ڈاکٹر ہوں، کہتے ہیں بس نام کے ساتھ لگا لیا، شائستہ لودھی


کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطورِ مارننگ شو میز بان شہرت حاصل کرنے والی شائستہ لودھی میزبان، اداکار اور ڈاکٹر بھی ہیں۔
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی اور اب وہ بطورِ طبی ماہرِ جمالیات (Aesthetic physician) کراچی اور لاہور میں اپنا کلینک چلاتی ہیں ساتھ ہی شوبز کی دنیا سے بھی جڑی رہتی ہیں ان دنوں شائستہ ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں نظر آ رہی ہیں۔
حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں شائستہ کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز کا حصہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے اور ڈاکٹر بننے کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Dr. Shaista Lodhi (@iamshaistalodhi)


ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے لوگ نہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے وہ جب کسی کانفرنس میں جاتیں تو سب انہیں صرف ایک میزبان یا اداکارہ کی نظر سے ہی دیکھتے تھے۔
شائستہ نے بتایا کہ لوگ کہتے تھے یہ صبح شو میں پُرانی شرٹ کو نیا بنانے کا طریقہ بتا رہی ہوتی ہے اور اب ادھر آ گئی ہے پڑھنے کے لیے، یہ ڈاکٹر ہے بھی؟شائستہ نے بتایا کہ اکثر لوگوں کا تو کہنا تھا کہ شائستہ تو وہ ہے جو مارننگ شو کی میزبان ہے، یہ واقعی ڈاکٹر ہے یا نام کے ساتھ بس ڈاکٹر لگا لیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Dr. Shaista Lodhi (@iamshaistalodhi)


شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ وہ ان سب مشکلات کے باوجود بھی مستقل مزاجی سے آگے بڑھتی رہیں اور ڈاکٹر بن کر اپنا کلینک کھولا جبکہ اب وہی لوگ ان کے پاس آکر خوبصورتی میں اضافے کیلئے ان سے مشورے کرتے ہیں اور اپنا علاج کرواتے ہیں۔

متعلقہ خبریں