چینی دفترِ خارجہ کا بیان، اسحاق ڈار کا ردِ عمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے دفترِ خارجہ کے بیان پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ چینی دفترِ خارجہ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے تعلقات دوستی سے زیادہ گہرے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چین نے مالیاتی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ تمام فریق قرضوں کا بحران حل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں۔
ترجمان چینی وزیرِ خارجہ ناؤننگ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں کے معاشی بحران کا سبب ہیں۔
چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتِ حال میں مدد کریں۔ترجمان چینی وزیرِ خارجہ ناؤننگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام پارٹیز پاکستان کے لیے ’مثبت‘ کردار ادا کریں۔