امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد واپس نیچے آگیا
کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 63 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 46 پیسے کی سطح پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح دو سو پچاسی روپے نو پیسے کو چھونے کے بعد واپس نیچے آگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے آغاز میں ڈالر 12 روپے 31 پیسے سستا ہوکر 272 روپے 78 پیسے پر آگیا۔ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 10 روپے 9 پیسے سستا ہوا اور 275روپےکا ہوگیا ۔ بعد ازاں ڈالر 6 روپے63 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 46 پر بند ہوا۔
فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو اناسی روپے پچاس پیسے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز ڈالر ایک دن میں انیس روپے مہنگا ہوا تھا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 290 روپے زیادہ ہو چکی تھی۔فاریکس ڈیلرزکا کہنا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سونوے روپے سے اوپر میں فروخت پر اسٹاک بروکرزاورکاروباری شخصیات سرپکڑ کر بیٹھ گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ سرپرائز ہے، مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔