کراچی، کورنگی میں پانی چور مافیا کیخلاف 2 کارروائیاں


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل نے کورنگی میں کارروائیاں کر کے 2 غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس ختم کردیے۔کورنگی اللّٰہ والا ٹاؤن میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر کارروائی کر کے ٹینکرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
دوسری کارروائی کے دوران زمان ٹاؤن میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ پر چھاپا مار کر مشینری اور ٹینکر ضبط کیے گئے۔غیرقانونی واٹر ہائیڈریٹس سے یومیہ لاکھوں گیلن پانی چوری کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔

واٹر بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پانی چور مافیا کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹاؤن تھانوں میں مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں۔