اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے شادی کی تصدیق کردی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے نجی چینل کے گیم شو میں اس جوڑی نے بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تو شو میں موجود حاضرین نے انہیں تالیاں بجاکر مبارک باد دیں۔
دوران شو میزبان کے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ اپنے شوہر کو اتنی توجہ دیں جتنی آپ اپنے بچے کو دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل محب مرزا نے ’جیو نیوز‘ کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں میزبان تابش ہاشمی کے ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے اپنی دلہن کا نام نہیں بتایا تھا۔