نیب نے شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا
لاہور(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو نيب نے سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا۔نیب کا سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق وزیر مرزا شہزاد اکبر کے خلاف تحقیات کا آغاز کرتے ہوئے اُن کے اثاثہ جات اور جائیدوادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے 6 مارچ تک شہزاد اکبر اور اُن کے اہل خانہ کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے جبکہ صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے مرزا شہزاد اکبر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ شہزاد اکبر پر برطانیہ سے ریکور رقوم پاکستان لانے میں بے ضابطگی کا الزام بھی ہے۔