پی ٹی آئی کا اسلام آباد پولیس کے نوٹس کیخلاف کل عدالت جانے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف نے اسلام آباد پولیس کے نوٹس کے خلاف کل ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے نوٹس کے خلاف توہینِ عدالت کی دراخوست دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچی تھی۔پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لیا، اسلام آباد پولیس کے ساتھ لاہور پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔
اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم سے زمان پارک آئے ہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔