وارنٹِ گرفتاری کیخلاف رانا ثناء نے عدالت سے رجوع کر لیا


لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وارنٹِ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ رانا ثناء اللّٰہ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو 7 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وارنٹِ گرفتاری گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں جاری کیے تھے۔رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 اگست 2022ء کو درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ ق لیگ کے مقامی رہنما شاہ کار اسلم کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ایف آئی آر میں چیف سیکریٹری اور ان کے اہلِ خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔مدعیٔ مقدمہ کے مطابق اس نے ٹی وی پر رانا ثناء اللّٰہ کو دھمکیاں دیتے دیکھا تھا۔گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی تھی۔
عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت کی جانب سے تفتیشی آفیسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس بھی جاری ہوئے۔گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تفتیشی آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

Recent Posts

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

6 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

10 mins ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

17 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

19 mins ago

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

28 mins ago

بلوچستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں، صدر مملکت آصف زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن…

31 mins ago