پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی لاڈلا ملک سے کھیلے، مصطفیٰ کمال


کراچی (قدرت روزنامہ)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمینمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی لاڈلا ملک سے کھیلے۔چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ملک کے موجودہ حالات پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں۔
عوام کی آمدن میں کمی ہوگئی ہےانہوں نے کہا کہ عوام کی آمدن میں کمی ہوگئی ہے، پانی نہیں گیس نہیں مہنگائی کا طوفان ہے کیا نام دیں اس مہنگائی کو، ایک عام آدمی کے دو وقت کی روٹی کھانا ایک مشکل عمل ہوتا جا رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے 2018 میں سنا کہ تبدیلی آرہی ہے، ہمیں کہا گیا کہ باہر سے لوگ ملک میں نوکریوں کے لئے آئیں گے، آئی ایم ایف سے ملک کو چھٹکارا دلوائیں گے،اس وقت یہ سب سن کر میں بہت خوش ہوا تھا۔
عمران خان کی نااہل حکومت کی بدولت آج ملک تباہی کی طرف ہے
انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سہانے خواب دیکھا کر ملک اور عوام پر مسلط ہوئی، پی ٹی آئی غیر آئینی و جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ہر ایک بات پر یوٹرن لیا، عمران خان کی نااہل حکومت کی بدولت آج ملک تباہی کی طرف ہے، عمران خان اور انکی حکومت نے فارن پالسی کا بیڑا غرق کیا۔
پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس کراچی شہر کے بھلے کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں کیوں کہ لوگوں کا نقصان ہورہا تھا، کیا عمران خان ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھ کر مسائل حل نہیں کر سکتے؟
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کی آڈیوز سُن لیں تو معلوم ہو کہ ان کی نظر میں عورتوں کا کیا مقام ہے، عمران خان کی نظر میں اُن کی ذات سے بڑھ کر کچھ ہے ہی نہیں، ان پر جس جس نے احسان کیا اس نے ان کی بے توقیری کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ایسا نہیں چلے گا کہ جب تک جس لاڈلے کا دل چاہے گا وہ ملک سے کھیلے گا۔
اس وقت کی حکومت میں سب سے زیادہ مزے میں پیپلزپارٹی ہے
پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں پیپلزپارٹی کو کھلی چھٹی دی گئی تھی، ان کی حکومت میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کیا، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ظلم کے خلاف اور کراچی والوں کے خلاف کچھ نہیں کیا۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن آتے ہی حکومت چھوڑنے کے بہانے نہیں کرے بلکہ ہر سال کے 1400 ارب روپے کا حساب دے، اس وقت کی حکومت میں سب سے زیادہ اگر کوئی مزے میں ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔

Recent Posts

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے…

2 mins ago

اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ کی قانونی ٹیموں کی…

22 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 590 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی…

36 mins ago

محسن نقوی کی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں…

49 mins ago

بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی…

1 hour ago

حکومت کو 15روز میں کلائمیٹ اتھارٹی کے قیام کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی عوام کیلیے سنگین خطرہ قرار…

1 hour ago