پاک بحریہ نے 4 ارب روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی


بحیرہ عرب(قدرت روزنامہ) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی . رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ارب روپے کی 280 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی .


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی ہے . ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4 ارب روپے سے زائد ہے .
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا . ترجمان پاک بحریہ نےواضح کیا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں