عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گراں حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ عمران خان کا ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا۔ پی ٹی آئی کو کہاگیا تھا کہ اپنا روٹ تبدیل کریں۔
رانثنااللہ نے کہا کہ عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں۔ ایک طرف عمران خان بیمار ہیں، دوسری طرف ریلی بھی رکھی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کوپتاہےکہ تینوں کیسزمیں دفاع پیش کرنےکیلئےکچھ نہیں، صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تمام بہانے ختم ہوگئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگراس سے زیادہ عمران خان کےساتھ شفقت کاسلوک ہوگاتو سوال اٹھےگا، جیسے کہا جاتا ہے کہ انصاف سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے۔ بدبخت ٹولہ قانون کو کسی کھاتے میں نہیں لاتا۔انھوں نے مذید کہا کہ عدالتی فیصلے ہمارے لیے حیرانی کا باعث ہیں۔

Recent Posts

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

1 min ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

10 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

15 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

54 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

2 hours ago