عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں . تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گراں حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی ہے .

عمران خان کا ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا . پی ٹی آئی کو کہاگیا تھا کہ اپنا روٹ تبدیل کریں .
رانثنااللہ نے کہا کہ عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں . ایک طرف عمران خان بیمار ہیں، دوسری طرف ریلی بھی رکھی ہے . وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کوپتاہےکہ تینوں کیسزمیں دفاع پیش کرنےکیلئےکچھ نہیں، صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تمام بہانے ختم ہوگئے .
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگراس سے زیادہ عمران خان کےساتھ شفقت کاسلوک ہوگاتو سوال اٹھےگا، جیسے کہا جاتا ہے کہ انصاف سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے . بدبخت ٹولہ قانون کو کسی کھاتے میں نہیں لاتا . انھوں نے مذید کہا کہ عدالتی فیصلے ہمارے لیے حیرانی کا باعث ہیں .

. .

متعلقہ خبریں