سعودی عرب کی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ سالانہ 60 ملین ریال کا کاروبار کرنے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) مریم فوڈ کمپنی جدہ، سعودی عرب کی چیف ایگزیکٹو اور جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فوڈ کی کنوینر مریم بنت ہیبت نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری سے تجارتی و معاشی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تاجر پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی تجارت، پاکستان میں سرمایہ کاری اور درآمد و برآمدات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مریم بنت ہیبت نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ جلد ہی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے اور یہ کمپنی پاکستان کے ساتھ ایک سال کے دوران 60ملین ریال کا کاروبار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ کے کاروبار سے منسلک کمپنی بائیس سال سے سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے حلال فوڈ درآمد کی جائے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری نے کہا کہ پاکستان کا حلال فوڈ سیکٹر صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان کی برآمدی صلاحیت، تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعت و تجارت و معیشت کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خدمات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

Recent Posts

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

3 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

10 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

11 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

13 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

16 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

17 mins ago