خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پیش ہوئے۔
سول جج رانا مجاہد رحیم نے سیکیورٹی خدشات پر عمران خان کی دائر درخواست منظور کرلی جس کے بعد عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ اسلام آباد تک سفر کر سکیں، ان کی جان کو خطرہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے عدالت میں اپنی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جان کو پہلے بھی خطرہ تھا، آج بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں آتی ہیں، کسی لیڈر کا قتل ہو جائے تو کمیٹیاں بنتی رہتی ہیں، انصاف نہیں ملتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ایسا نہیں کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتے، وہ ہر عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔وکیل نعیم پنجوتھہ کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ مختلف عدالتوں میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر ہونے کی درخواستیں دی ہیں، موجودہ حکومت انہیں قتل کرنا چاہتی ہے۔
سرکاری وکیل نے اس موقع پر کہا کہ دفعہ 144 لاہور میں نافذ ہے، عمران خان کی عدالت میں پیشی پر نہیں۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ پُرامن ریلی پر پنجاب حکومت نے شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں، عمران خان کی جہاں رہائش تھی وہاں نقل حرکت کرنا مشکل ہے۔عدالت کی جانب سے پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے آنے تک سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔

Recent Posts

9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے…

2 mins ago

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل…

14 mins ago

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

24 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

28 mins ago

پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مالدار خاندانوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی…

35 mins ago

آج بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر…

39 mins ago