چوہدری شجاعت کو سربراہ ق لیگ رکھنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج
لاہور (قدرت روزنامہ)چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کے سربراہ کے عہدے پر رکھنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔چوہدری وجاہت حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔چوہدری وجاہت حسین کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور چوہدری شجاعت حسین کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا کر یہ عہدہ چوہدری وجاہت حسین کو دے دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کی صدارت پر بحال کر دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔