سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جے آئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔