کوئٹہ میں رمضان سے قبل مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، اشیا خورونوش عوام کی دسترس سے باہر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی کھانے پینے کی چیزوں ، پھل سبزیوں ،گوشت آٹے کی قیمت میں بھی ہوشرباءاضافہ ہونے سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوںنے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا، مرغی کا گوشت720 روپے فی کلو، اسی طرح دودھ اور دہی کی قیمت میں بھی کئی گنااضافہ کر دیا، آٹے کی قیمت میں بھی کمی نہ آسکی، ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے روز مرہ کے استعمال کی چیزیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں، 20کلو آٹے کا تھیلا تقریباً2800روپے میں جبکہ مرغی کا گوشت 700روپے دودھ 200روپے دہی220روپے آٹا دالوں چینی گھی چاول کی قیمت میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، چاول فی کلو 320روپے تین لیٹر آئل 1750روپے اور 5لیٹر آئیل 2850روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کوئٹہ میں سستے داموں سرکاری آٹے کی فراہمی بھی کہیں نظر نہیں آرہی جسکی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرل کمیٹی اور مجسٹریٹ سے اپیل کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اشیاءخورونوش کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں

Recent Posts

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی…

15 mins ago

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے…

20 mins ago

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

34 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

54 mins ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

56 mins ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

1 hour ago