پولیس نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان تاج کو گرفتار کرلیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان تاج کو گرفتار کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان تاج کو گرفتار کرلیا، ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کے گھر تین پولیس کی گاڑیاں آئیں جس میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار تھے وہ گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کی ہے تاہم سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔