چوہدری سرور کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔چوہدری سرور نے کہا کہ سیاست دان مشکل ترین حالات میں اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں۔
سابق گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ جس خواب کی تعبیر کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا کیا وہ کام ہوئے؟انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ پھل، سبزیاں، گندم 6 گنا اضافے کے ساتھ فروخت کی جا رہی ہے۔