زمان پارک اور اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاہور اور اسلام آباد پولیس کی جانب سےعمران خان کی گرفتاری کیلئے مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کی راہ میں کارکنان رکاوٹ بن کر کھڑے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے بھی آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جا رہی ہے ۔

انتظامیہ نے زمان پارک اور اطراف میں انٹر نیٹ سروس بندکردی ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے زمان پارک کے باہر لگ کیمپ اکھاڑ دیے گئے ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ جاری ے ۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں میں دست بدست لڑائی کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے اچانک کیمپ پر حملہ کیا اور لاٹھی چارج کر کے لوگوں کو منتشر کیا لیکن اگلے ہی لمحے تمام پی ٹی آئی کارکنا اکٹھے ہو گئے اور پولیس پر ڈنڈے پرسانا شروع کر دیے جس پر پولیس اہلکار وہاں سے فرار ہو گئے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنوں کے ہاتھوں میں پتھر اٹھائے ہوئے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert